سیاستعوام کی آواز
احمقوں کی جنت میں رہنا اور پی ٹی آئی کا اکاموڈیشن کی امید رکھنا ایک برابر ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی تنصیبات اور اداروں کو نشانہ بنانے اور ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوششوں کے بعد بھی اکاموڈیشن کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کبھی کسی سیاسی جماعت نے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد ملکی دفاعی اداروں کو اس طرح نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ ہونے پر شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا اور دفاعی اداروں کی تضحیک شروع کی جو آج بھی جاری ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد، ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوششوں کے باوجود اگر کوئی اکاموڈیشن کی امید رکھے، تو یہ حقیقت سے نظریں چرانے کے مترادف ہے۔