سیاستعوام کی آواز
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کے سلسلے میں گنڈا پور کیخلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےکی۔ عدالت نے بذریعہ اشتہار علی امین گنڈا پور کو 21 نومبر کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔