سیاستعوام کی آواز
وزیر خوراک کے پی نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
ظاہر شاہ طورو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں، بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
وزیر خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔