سیاستعوام کی آواز

توشہ خانہ ٹو کیس سماعت کیلئے مقرر، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم

احتساب عدالت سے توشہ خانہ ٹو کیس کا تمام ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل منتقل کر دیا۔ اسپیشل جج سینٹرل جج امجد اقبال آج چھٹی پر ہیں، جس کے باعث ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، انکا کہنا تھا کہ میں کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں، جس پر جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ 16 ستمبر تک سماعت ملتوی کررہا ہوں۔

وکیل سلمان صفدر نے  کہا کہ مجھے اچھا لگتا اگر آپ میری گزارشات سن لیتے، ایک ہی طرح کا توشہ خانہ کیس ہے، ملزمان بھی وہی ہیں۔

جج نے کہا کہ مجھے اس کیس میں دلچسپی ہی نہیں، یہ اسپیشل جج سینٹرل ون کا کیس ہے، میں سن نہیں سکتا 16 ستمبر کے لیے فکس کر رہا ہوں، میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس کررہا ہوں ان کو آئندہ سماعت پر پیش کریں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس 16 ستمبر کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button