سیاستعوام کی آواز

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری کا معاملہ، سیکیورٹی اہلکاروں کی کڑی نگرانی، جیل عملہ ہفتہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی، اڈیالہ جیل کے افسران نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے میں ان کے سیل کی سیکیورٹی میں سختی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی عمران خان کے سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، اور جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی غیر مجاز سرگرمی کا پتہ چلایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلاء، اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، جیل کے اندر موجود اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو روکا جا سکے۔

سیکیورٹی اداروں نے کل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو حراست میں لیا ہے، جن پر عمران خان کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی، اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ اسی طرح، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سے بھی کل رات پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ سخت حفاظتی اقدامات اور تحقیقات اڈیالہ جیل میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے اور جیل کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button