افغانستانبین الاقوامیسیاست

افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے20 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دریا کونڑ میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاںبحق ہوئے ہیں۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ننگرہار صوبے کے وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ آج صبح مومندری علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں کشتی میں سوار لوگ دریا کی دوسری جانب پار ہو رہے تھے کہ کشتی ڈوب گئی۔

جابحق افراد میں بچے او خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ مقامی لوگوں نے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے اہلکاروں نے اب تک پانچ افراد کی ڈیٹ بادی نکال لی ہے جبکہ باقی کی تالاش جاری ہے۔

یاد رہے ہیں کہ پچھلے مہینے میں افغانستان کے شمالی حصوں میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے سے 66 افراد جاںبحق ہوئے تھے۔ سیلاب سے زراعت کو بھی کافی نقصان پہچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1500 سے زیادہ گھر تباہ ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button