سیاست

خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

 

خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی بجٹ کا کل حجم 1600 ارب سے زائد رکھا گیا ہے۔ صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 259 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یاد رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت وفاق سے پہلے اپنا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کیلئے 70 ارب روپے سے زائد رکھے جائیں گے جبکہ بجٹ میں صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے ڈھائی ارب روپے تک سبسڈی فنڈ مختص کیا گیا، نئے ٹیکس لگانے کے بجائے موجودہ ٹیکسوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5 سے 10 روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے اور نئے منصوبوں کی بجائے 90 فیصد فنڈ جاری منصوبوں کیلئے مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اراضی انتقالات پر ٹیکسز 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد پر لانے اور تمباکو خریدنے والی کمپنیوں پر ایکسائز ڈیوٹی لانے کی بھی تجویز ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button