سیاست

باجوڑ ضمنی انتخابات میں ریحان زیب خان کے بھائی نے میدان مار لیا

مصباح الدین اتمانی

ضمنی انتخابات میں باجوڑ کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار اور شہید ریحان زیب کے بھائی مبارک زیب خان واضح برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان، عوامی نیشنل پارٹی کے مولانا خانزیب، سابقہ گورنر شوکت خان، سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید سے تھا۔

مبارک زیب خان کو قومی اسمبلی کے حلقے پر 74008 ووٹ پڑے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے گل ظفر خان نے 47282 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 پر مبارک زیب خان نے 23 ہزار 386 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے عابد خان نے 10477 ووٹ حاصل کیے، باجوڑ میں مجموعی ٹرٹ آوٹ 28 اعشاریہ 4 فیصد رہا۔

انتخابی نتائج آنے کے بعد حلقہ این اے 8 کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر شہاب الدین خان نے اپنی شکست تسلیم کرنے اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "الیکشن میں شکست کے بعد میں اپنے آپ کو اب اس قابل نہیں سمجھتا کہ مزید صوبائی سینئر نائب صدر رہوں، اسلئے آج میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن کے ایک ادنٰی ورکر کی حیثیت سے کام کروں گا۔

شہاب الدین خان کا کہنا تھا کہ میں سرکاری نتائج آنے سے پہلے اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button