خیبرپختونخوا میں اتنی اہم ذمہ داری ملنا ایک امتحان ہے۔ مزمل اسلم
سید ذیشان کاکاخیل
خیبرپختونخوا میں بطور مشیر تعینات ہونے والے مزمل اسلم کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزمل اسلم 21 مئی 1977 میں پیدا ہوئے۔ مزمل اسلم کو معیشت کے شعبے پر بہت بڑا عبور حاصل ہے کیونکہ وہ گزشتہ 20 سالوں سے شعبہ معشیت سے وابستہ ہے۔ مزمل اسلم مختلف نجی اداروں کے سربراہ رہ چکے ہے اس کے ساتھ ساتھ معیشت کے معاملات پر بہت گہری نظر بھی رکھتے ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں 2021 کے دوران شمولیت اختیار کی اور انہیں بطور ترجمان برائے مالی امور کی زمہ داری دی گئی۔ 2021 سے اب تک مزمل اسلم پاکستان تحریک انصاف میں ترجمان برائے معیشت اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہے۔ مزمل اسلم نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ بین الاقوامی معیشت پر بھی مہارت رکھتے ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں خیبرپختونخوا کا مشیر بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہیں مشیر خزانے بنایا جائے گا اور صوبے کے بہتر مالی امور چلانے کی کوشش کی جائے گی۔ تعلیم کی بات کی جائے تو مزمل اسلم نے یونیورسٹی آف باتھ( یو کے) سے ایم ایس سی اکنامکس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اسی طرح کراچی یونیورسٹی سے انہوں نے ایم اے ایس کی ڈگری کے ساتھ ساتھ ماسٹر پبلک ایڈمنسٹریشن میں بھی کر رکھی ہے۔
ٹی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت میں بطور مشیر خزانہ کی زمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق اس وقت وہ کراچی میں ہے اور کل یا پرسوں پشاور آکر ذمہ داری کا چارج سنبھالیں گے۔ مزمل اسلم کا بتانا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اتنی اہم ذمہ داری ملنے پر خوشی بھی ہے اور خزانے کے معاملات چلانا ایک امتحان بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مالی امور بہتر سے بہتر چلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور واجبات کا معاملہ ہو یا کوئی اور صوبے کے مفاد کے لئے کام کرینگے۔