سیاست

علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

 

علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے 22 ویں قائد ایوان منتخب ہو گئے۔ نو منتخب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 22 ویں قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان تھے۔ جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت بھی حاصل تھی۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج امن ہے کہ ہمارے لوگ امن سے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومیں قرضوں سے نہیں بنتی، ٹیکسیشن کےنظام کو بہترکرینگے۔ ہمارے پاس آمدن کےحصول کے لیے دو بڑے سیکٹرز ہیں۔ مائنگ کرنے والوں کو واضح پیغام دیتاہوں، کہ حکومت کوحق دو، ورنہ ہاتھ لگانے نہیں دوں گا۔

زراعت اورلائیو اسٹاک ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں، پن بجلی منافع پرہماراحق دیاجائے، اگر حق نہیں دیا گیا،تو پھر کہوں گا، سڈاحق اتے رکھ۔

خواتین کو حقوق دینے کے لیے مفت لیگل رائٹ دینگے۔ نوجوانوں کوروزگار دینے کے لیے نئے مواقع تلاش کرینگے۔ صحت کارڈ کو عمران خان نے فلاحی ریاست کاستون قرار دیا تھا یکم رمضان سے پہلے کی طرح صحت کارڈبحال ہوجائے گا۔ لنگرخانوں کودوبارہ فعال کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے کارکنوں پر بغیر ثبوتوں کے ایف آئی آر درج کئے گئے۔ میں افسران کو ایک ہفتے کا ٹائم دے رہا ہوں جہاں آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں وہ ایف آر ختم کریں۔ یہ میں آپ کو اصلاح کے لیے ٹائم دے رہا ہوں۔ ایک ہفتے میں ایف آئی آر ختم نہ ہوئے تو کاروائی کروں گا اور سزا ملے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button