سیاست

سنی اتحاد کونسل کے بابر سیلم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

 

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے بابر سیلم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار باہر سلیم سواتی بھاری اکثریت سے سپیکر منتخب ہوئے۔ سپیکر کے امیدوار بابر سیلم سواتی نے 89 ووٹ حاصل کرلئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان اللہ خان نے 17 ووٹ حاصل کئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے 106 ٹوٹل ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ڈپٹی اسپیکر کی نشست پرثریابی بی 87 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئی۔ پی ٹی آئی پی کے ارباب وسیم نے 19 ووٹ حاصل کی۔

خیبرپختونخوا کے نئے اسپیکربابرسلیم سواتی نے نئی ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیا۔ سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی خیبرپختونخوا اسمبلی کی 22 ویں ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں کل وزیراعلی خیبرپختونخوا اسمبلی کاانتخاب کیا جائے گا۔

بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی کو پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہے جب کہ احسان اللہ میاں خیل اور ارباب وسیم کو پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور (ن) لیگ کی حمایت حاصل ہے۔

اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کردیا۔ جے یو آئی (ف) کا کوئی نومنتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میں حاضر نہیں ہوا۔ جے یو آئی نے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے بھی لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button