سیاست

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کیلئے گورنرہاؤس کو سمری موصول

 

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنرہاؤس کو سمری موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو متوقع ہے تاہم  گورنر خیبرپختونخوا ہی اجلاس بلانے کی تاریخ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سمری رات آٹھ بجے کے بعد گورنر سیکرٹریٹ کو موصول ہوئی تاہم اس وقت تک گورنر ہاؤس کا اسٹاف جا چکا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اس وقت اسلام آباد میں موجود تھے، آج پشاور پہنچ کر کسی بھی وقت سمری پر دستخط کر دیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 5 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کو 2-2 اور پیپلز پارٹی کو ایک نشست مل گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button