سیاست

کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی کی ذمے داری قبول کرلی

 

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطبگیوں پر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ کمشنر راولپنڈی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ میں انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے۔ ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈمیں تبدیل کر دیا۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ جتنے بھی اتنظامی ادارے ہیں جس میں پولیس اور الیکشن کمیشن کا عملہ ہے وہ بھی اس دھاندلی میں ملوث ہیں۔ ہم نے انتخابی نتائج تبدیل کئے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں دھاندلی کی گئی، میں پوری طرح ملوث ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کے اس جرم میں شریک ہیں،70 ہزار لیڈ والے آزاد امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر ہرایا، معاملے کی ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں مجھے پھانسی دی جائے،پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button