سیاست

باجوڑ میں 24 فیصد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 41 فیصد حساس قرار

 

محمد بلال یاسر

باجوڑکے ٹوٹل 366 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 151 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 88 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن دفتر باجوڑ کے اعداد وشمار کے مطابق ضلع باجوڑ میں حلقہ این اے 8 اور چار صوبائی حلقوں کے لئے ٹوٹل 366 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 151 حساس پولنگ اسٹیشن جبکہ 88 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 127 نارمل قرار دئیے گئے ہیں۔

صوبائی حلقہ پی کے 19 باجوڑ ون میں ٹوٹل 96 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 51 انتہائی حساس جبکہ 44 حساس قرار دئے گئے ہیں صرف ایک پولنگ اسٹیشن نارمل ہے۔ حلقہ پی کے 19 پر ٹوٹل 289 پولنگ بوتھ ہونگے جن میں 111 خواتین جبکہ 178 مردوں کے لئے ہونگے۔ حلقہ پی کے 20 باجوڑ ٹو پر ٹوٹل 84 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 9 انتہائی حساس،40 حساس اور 35نارمل پولنگ اسٹیشن قرار دئیے گئے ہیں۔

پی کے20 پر ٹوٹل پولنگ بوتھ 246 ہونگے جن میں مردوں کے لئے 153جبکہ خواتین کیلئے 93 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ حلقہ پی کے 21 باجوڑ تھری پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشن 96 ہے جن میں 31 پولنگ اسٹیشن حساس، 3 انتہائی حساس جبکہ62 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دئے گئے ہیں۔ پی کے 21 ٹوٹل پولنگ بوتھ 274 ہونگے جن میں مردوں کے لئے 169 جبکہ خواتین کے لئے 105 بوتھ ہونگے۔

حلقہ پی کے 22 پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشن 90 ہونگے جس میں 25 حساس، 36 انتہائی حساس اور 29 نارمل قرار دئیے گئے ہیں۔ اسی حلقے پر ٹوٹل پولنگ بوتھ 273 ہونگے جس میں مرد پولنگ بوتھ 169جبکہ خواتین پولنگ بوتھ 104 ہونگے۔ قومی اسمبلی کے واحد نشست حلقہ این اے 8 پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشن 366 ہے جس میں 88 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 151 حساس جبکہ127 نارمل قرار دئیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے سیٹ کیلئے ٹوٹل 1082 پولنگ بوتھ ہونگے جس میں مردوں کے لئے 669 جبکہ خواتین کے لئے 413 بوتھ ہونگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button