سیاست

مردان میں متعدد امیدوار اپنا ذاتی ووٹ اپنے حق میں کیوں استعمال نہیں کرسکیں گے؟

 

عبدالستار

عام انتخابات میں ضلع مردان میں بڑی بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد امیدوار اپنے اپنے حلقے کی بجائے دوسرے حلقوں سے انتخاب لڑرہے ہیں جس کے باعث وہ 8 فروری کے عام انتخابات میں اپنا ذاتی ووٹ اپنے حق میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع مردان میں تین قومی اسمبلی اور آٹھ صوبائی اسمبلیوں پرامیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے تینوں نشستوں پر دو خواتین امیدوار سمیت 42 امیدوار جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے دو خواتین امیدواروں سمیت 105 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

عام انتخابات میں وہ امیدوارن جن کا ووٹ دوسرے حلقے میں ہیں اور وہ الیکشن کسی اور حلقے سے لڑ رہے ہیں ان میں حلقہ این اے 23 مردان سے  پی ٹی آئی کے رہنماء اور آزاد امیدوار علی محمد خان این اے 21 سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ این اے 23 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ اس طرح حلقہ این اے 21 مردان 1 سے جے یو آئی ف کے امیدوار اعظم خان کا تعلق این اے 22 سے ہے لیکن وہ این اے 21 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے مجاہد خان کا تعلق بھی این اے 22 سے ہے اور الیکشن این اے 21 سے لڑ رہے ہیں۔

اس طرح اے این پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار احمد خان بھادر کا تعلق این اے 22 سے ہے لیکن وہ این اے 23مردان میں انتخابات لڑرہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار احمد خان بہادرکا رہائشی علاقہ پی کے 58 میں ہے لیکن وہ پی کے 57 سے صوبائی اسمبلی کے لئےالیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس طرح مردان حلقہ پی کے 59 کے رہائشی اور جے یو آئی ف کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عدنان خان حلقہ پی کے 55 جو رستم اور مضافات پر مشتمل ہیں وہاں سے انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار افتخار علی مشوانی کا تعلق پی کے 58 سے ہے لیکن وہ پی کے 60 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز مہمند کا تعلق پی کے 61 سے ہیں لیکن  وہ پی کے 60 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یہ امیدواران اپنے اپنے حلقہ کی بجائے دیگر حلقوں سے الیکشن لڑنے کی وجہ سے 8 فروری کے جنرل الیکشن میں اپنے انتخابی نشان پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے یعنی اپنا ووٹ اپنے حق میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔

یادرہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات میں ضلع مردان میں تین قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں کے لئے 15لاکھ 38 ہزار 2سو 58 افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button