سیاست

الیکشن 2024: سب سے زیادہ ووٹ کس عمر کے افراد کے ہیں؟

 

عبدالستار

پاکستان میں آٹھ فروری 2024 کوہونے والے عام انتخابات میں دو کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار تین سو 51 نئے رجسٹرڈ ووٹرز شامل ہونگے جس میں اکثریت نوجوان ووٹرز کی ہیں۔ 18سال سے 35سال تک نوجوانوں کی ووٹوں کی تعداد 5 کروڑ 68 لاکھ 64 ہزار ایک سو 96 ہیں جو کل ووٹوں کا 44 عشاریہ 22فیصد بنتا ہے۔

پاکستان کے چاروں صوبوں اور دارالخلافہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کی گئی تاریخ آٹھ فروری کو سولویں قومی اورصوبائی قانون ساز اسمبلیوں کی تشکیل کے لئے عام انتخابات ہونگے۔

سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 18 سال سے 35 سال کے درمیان افراد کی ہیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے عام انتخابات میں کل 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سات سو 60 ووٹرز اپنا ووٹ استعمال کرسکیں گے جن میں سال 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 2 کروڑ چھبیس لاکھ 30 ہزار 351 نئے ووٹ رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق آنے والے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 18 سال سے 35 سال کے درمیان افراد کی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیل کے مطابق 18 سال سے 35 سال تک رجسٹرڈ نوجوانوں کی ووٹوں کی تعداد 5 کروڑ 68 لاکھ 64 ہزار ایک سو 96 ہیں جو کل ووٹوں کا 44 عشاریہ 22 فیصد بنتے ہیں۔ ان میں خواتین کی ووٹڑز کی تعداد دوکروڑ 47 لاکھ 76 ہزارپانچ سو چھ ہیں اور مرد ووٹوں کی تعداد تین کروڑ 20 لاکھ 87 ہزار 6 سو 90 ہیں۔

اسی طرح الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹ 36 سال کی عمر سے 45 سال تک افراد کے ہیں جن کی ووٹوں کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 47 ہزار چھ سو 58 بنتی ہیں۔ ان میں خواتین ووٹرز کی تعدادایک کروڑ چھتیس لاکھ 71 ہزار تین سو 21 ہیں اور مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ پچاس لاکھ 76 ہزار تین سو 37 ہیں۔ جو کل ووٹوں کی 22عشاریہ 36فیصد بنتے ہیں۔

46 سال سے 55 سال عمرتک کی پاکستانیوں کی ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار چار سو 34 ہیں۔اس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 89 لاکھ 28 ہزار 420 ہیں اور مرد ووٹرزکی تعداد 96 لاکھ سولہ ہزار 14 ہیں جو 14 عشاریہ 42 فیصد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے کم ووٹرز کی تعداد 56 سال سے 65 سال عمر تک افراد کی ہیں جو ایک کروڑ 21 لاکھ 37 ہزار 3 سو 44 ہیں جن میں خواتین کی رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد57 لاکھ پانچ ہزار 759 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 64 لاکھ 31 ہزار پانچ سو 85 ہیں۔جو کل ووٹرزکے 9عشاریہ 44 فیصد بنتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ووٹوں کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار ایک سو تیس بنتی ہیں جن میں خواتین کی ووٹوں کی تعداد 62 لاکھ 24 ہزار 50 جبکہ مرد رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 60 لاکھ 52 ہزار 80 ہیں اور کل ووٹوں کی 9 عشاریہ 56 فیصد ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سال 2018 میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھیں اور سال 2024 کے عام انتخابات کے موقع پر اب رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سات سو 60 ہیں۔

جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ بائیس ہزار 56 تھی جو 46 عشاریہ 13فیصد ہیں اس طرح مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزارسات سو چار ہیں جو 53 عشاریہ 87 فیصد بنتا ہے۔

آنے والے عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کس سے زیادہ متاثر ہیں؟

اس حوالے سے پشاور میں مقیم سینئیر صحافی لحاظ علی نے بتایا کہ جو ووٹرز سال 2010 یا 2013 کے بعد رجسٹرڈ ہوئے ہیں ان کی تعداد کافی حد تک زیادہ ہیں اور ان ووٹرز کو سیاسی جماعتوں نے روایتی طریقے سے متاثر نہیں کیا اور نہ ان نوجوان کے لئے قوم پرست اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے پاس مائل کرنے کے لئے کوئی حل تھا۔

انہوں نے کہا کہ غیر روایتی سیاست کے ذریعے پی ٹی آئی نے ملک کے نوجوان طبقے کو ٹارگٹ کیا اوراس وقت نوجواںوں کا بڑا حصہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہیں اور اگر دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کے ورکرز 18 سال سے 35 سال عمر تک افراد پر مشتمل ہیں۔

 

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button