سیاست

شمالی وزیرستان میں امن لانا اولین ترجیح ہے۔ جے یو آئی ف

 

جے یو آئی ف شمالی وزیرستان نے دس نکات منشور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن لانا انکی اولین ترجیح ہے۔ میرانشاہ پریس کلب میں جمعیت علمائے اسلام ف کی مقامی قیادت، قومی اسمبلی حلقہ این اے چالیس کے امیدوار مفتی مصباح الدین، صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 104 کے امیدوار پیر عقل شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنا دس نکاتی انتخابی منشور پیش کیا۔

قومی اسمبلی کے امیدوار مفتی مصباح الدین اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار پیر عقل شاہ نے مشترکہ طور پر اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل او کرم سے خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہوگی اور مرکز میں ہم حکومتی اتحاد میں آسکتے ہیں۔ وزیرستان میں امن لانا ہماری جماعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مفتی مصباح الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منشور میں شمالی وزیرستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہیں۔

ان منصوبوں میں آئی ڈی پیز کے مسائل کو حل کرنا ور ان کی باعزت طریقے سے واپسی، جان لیوا اور خطرناک سیدگی چڑھائی کا محفوظ اور متبادل راستہ نکالنا، بنوں میرانشاہ کے سڑک پر دیگر خطر ناک موڑز کو اسان بنانا نیز سی پیک منصوبے سے استفادہ کی کوشش کرنا، لنکس روڈ کی تعمیر بحالی، گلیوں کی پختگی، مساجد اور مدارس کی سولرائزشن، ضرب عضب کے نقصانات دوبارہ جائزہ لینا، زرعی ترقی یعنی ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ کے لئے سمال ڈیمز، ایریگیشن چینل کی پختگی، لینڈ ڈیویلپمنٹ، سولرڈگ ویل لگانا، سیلابی ریلے سے حفاظت پشتیں بنانا، پورے شمالی وزیرستان میں پینے کے لیے صاف پانی کا نظام بنانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرانشاہ اور میر علی کے بازار میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔ صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے دونوں شعبوں سے ماہرین کی ٹیم بنا کر مضبوط اصلاحی نظام بنائیں گے۔ شمالی وزیرستان کی نوجوانوں کے لئے محفوظ کھیل کھود کے میدان اور عوام کے لئے محفوظ سیر و تفریح کے مواقع پیدا کریں گے۔ قدرتی وسائل پر سب سے پہلے وزیرستان کے عوام کا حق تسلیم کرتے ہوئے بھر پور کوشش اور مزاحمت کرینگے انڈسٹریل زون کا قیام ترجیح میں شامل ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button