سیاست

خیبرپختونخوا میں 4 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار

 

ذیشان کاکاخیل

خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے 8 فروری کے انتخابات کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی اور ابتدائی رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ صوبے میں منعقد ہونے عام انتخابات میں کل 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 120 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جس میں 54 اعشاریہ 47 فیصد یعنی 1 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 398 مرد اور 45 اعشاریہ 53 فیصد خواتین ووٹزز ہیں یعنی کل 99 لاکھ 83 ہزار 7 سو 22 رجسٹرڈ ووٹرز ہے۔

الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 35 ڈی آر اوز، 160 آر اوز ، 320 اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ آنے والے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے 36 اضلاع میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز اور 47 ہزار 526 پولنگ بوتھ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 4 ہزار 844 مرد اور 4 ہزار 286 خواتین پولنگ کے ساتھ 6 ہزار 607 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کی جائے گی۔ مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 26 ہزار 302 اور خواتین کی 21 ہزار 224 ہوگی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حساس، نیم حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی بھی کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 4 ہزار 812،حساس کی تعداد 6 ہزار 581 اور نارمل کی تعداد 4 ہزار 3 سو 44 ہے۔

الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق آنے والے انتخابات میں کل 1 لاکھ 82 ہزار 755 عملہ الیکشن ڈیوٹی پر معمور کیا جائے گا جس میں 16 ہزار 524 پریذائیڈنگ افسران،99 ہزار 805 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی تعیناتی ہوگی۔ آنے والے انتخابات میں پولنگ آفیسرز کی تعداد 49 ہزار 902 ہے۔ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 1 ہزار 175 امیدوار میدان میں ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 3 ہزار 82 امیدوار میدان میں ہے۔ قومی اسمبلی کے 154 امیدواروں کی کاغذات مسترد جبکہ صوبائی پر 352 امیدواروں کے کاغذات مسترد کی گئی ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 97، صوبائی اسمبلی پر 320 اور اقلیتی نشستوں پر 74 امیدوار میدان میں ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 2 کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار 500 بیلٹ پیپرز اور 2 لاکھ 27 ہزار 205 بیلٹ بک کی چھپائی کی جائے گی۔ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 2 کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار 500 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی۔ انے والے انتخابات کے لئے جاری تیاریوں کے بارے میں صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان کا کہنا ہے کہ پرامن انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے اسی لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولنگ اسٹاف کی تربیت مکمل ہوگئی ہے اور پولنگ اسٹیشن میں سہولیات کو پورا کیا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button