سیاست

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے فضل الرحمان کی ملاقات

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر افغانستان میں موجود ہیں، جہاں ان کے اور افغان امیر مولانا ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان ملاقات کی اطلاعات ہیں۔

اپنے دورہ افغانستان پر مولانا فضل الرحمان افغان قیادت کے متعدد افراد سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان اتوار کو افغان حکومت کی دعوت پرکابل پہنچے تھے، جہاں انہوں نے افغانستان کے وزیراعظم ملاحسن اخوند اور نائب وزیراعظم عبدالکبیر سے ملاقات کی۔

وہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملے۔

پاکستان ذرائع ابلاغ نے بدھ کو سہ پہر کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ مولانا فضل الرحمان کی طالبان سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ ملاقات کابل شہر سے باہر ہوئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے ان اطلاعات میں کہا گیا کہ ملا ہیبت اللہ نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے اور خطے میں امن و امان لانے پر اتفاق کیا۔

تاہم مولانا فضل الرحمن اور ملا ہیبت اللہ کے درمیان ملاقات کی آج نیوز فوری طور پر آزادانہ تصدیق نہیں کرسکا۔ افغانستان میں ذرائع نے تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔

پاکستانی سے روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے بتایا تھا کہ وہ قندھار بھی جائیں گے جہاں ان کی افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ طالبان سربراہ غیرملکی رہنماؤں سے بہت کم ملتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button