سیاست

عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع

محمد فہیم

آئندہ برس کے عام انتخابات کیلئے ملک بھر سے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے 7 ہزار 773 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن میں 7ہزار 242 مرد اور 471 خواتین ہیں۔ ملک کی چار صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل نشستوں کیلئے 18 ہزار 546 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں 17ہزار 744مرد اور 802 خواتین شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 3 ہزار 349 مرد اور 115 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 459 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں جن میں خیبر پختونخوا سے 97، پنجاب سے 195، سندھ سے 118 اور بلوچستان سے 49 کاغذات جمع ہوئے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 132 مخصوص نشستوں کیلئے ایک ہزار 365 کاغذات جمع کرائے گئے ہیں جن میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 321، پنجاب 601، سندھ 309اور بلوچستان کیلئے 49کاغذات جمع ہوئے۔

قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے 150 کاغذات جمع ہوئے ہیں جن میں 140 مرد اور 10خواتین شامل ہیں صوبائی اسمبلیوں میں 24 اقلیتی نشستوں کیلئے 393 کاغذات جمع ہوئے جن میں 361 مرد اور 32 خواتین ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے 68 مرد اور 6خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کیلئے 84 نام جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 26مخصوص نشستوں کیلئے 12جماعتوں کی جانب سے 84 خواتین کے نام ترجیحی فہرست کے ساتھ جمع کرادئے گئے ہیں۔ پارٹیوں کی ترجیحی فہرست کے مطابق جمعیت علماءاسلام کی جانب سے 19 نام دیئے گئے۔ اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے 13نام ،پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی 13نام ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تین نام ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی جانب سے 8 نام ، جماعت اسلامی کی جانب سے بھی 8 نام ،پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے 8نام ، تحریک لبیک کی جانب سے 5نام ، قومی وطن پارٹی کی جانب سے دو جبکہ پاکستان راہ حق پارٹی کی جانب سے چار اور مظلوم اولسی تحریک اورپی ٹی آئی نظریاتی کی جانب سے ایک ایک نام دیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے 29نام کی فہرست جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 خصوصی نشستوں کیلئے 8 جماعتوں کی جانب سے 29 نام جمع کرادئے گئے جمعیت علماءاسلام نے 4نشستوں کیلئے 13نام ارسال کئے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دو نام ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک نام ،پیپلز پارٹی کی جانب سے 5نام دئے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے 4نام دئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی جانب سے دو نام ، پاکستان راہ حق پارٹی اورپی ٹی آئی نظریاتی کی جانب سے ایک یاک نام دیا گیا مسلم لیگ ن کی جانب سے اقلیتی نشست کیلئے نام نہیں دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین مخصوص نشستوں کیلئے 30نام آگئے
خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 9نشستوں کیلئے11جماعتوں کی جانب سے 30نام الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے گئے ہیں سب سے زیادہ پیپلز پارٹی کی جانب سے 7نام دئے گئے ہیں ،مسلم لیگ ن کی جانب سے 5نام ، جماعت اسلامی کی جانب سے 4خواتین کے نام ، جمعیت علماءاسلام کی جانب سے 4نام ، عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی 4نام ، پی ٹی آئی کی جانب سے ایک نام ، قومی وطن پارٹی ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ، پاکستان راہ حق پارٹی ، مظلوم اولسی تحریک پاکستان اورپی ٹی آئی نظریاتی کی جانب سے ایک ایک نام دیا گیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button