سیاست

افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا، سرگرمیاں معطل

افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک غیر دستخط شدہ خط بھیجا گیا تھا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سفارت خانے کو یکم اکتوپر سے بند کردیا جائے گا۔

خط میں لکھا ہے کہ نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کو سفارت خانہ یکم اکتوبر 2023 سے اپنے کام بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرنے پر افسوس ہے۔

خط میں سفارتخانے کی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ عملے کی قلت، وسائل کی کمی اور بھارتی حکومت کے عدم تعاون کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی حکومت کے عدم تعاون کے باعث سفارتی مشن مؤثر طریقے سے چلانے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ عملے اور وسائل کی قلت کی وجہ سے  سفارتی آپریشن جاری رکھنا چیلنج بن گیا تھا۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے پر کنٹرول کے لیے طالبان کے نامزد کردہ اور سابق افغان صدر اشرف غنی حکومت کے مقرر کردہ سفیر کے مابین رسہ کشی چل رہی تھی۔

اس سے قبل رائٹرز کی رپورٹ میں سفارتخانے کے 3  اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھاکہ سفیر اور دیگر سینئر سفارت کاروں نے حالیہ مہینوں میں بھارت  چھوڑ کر  یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کر لی، بیان میں بتایا گیاکہ بھارت نگران کے طور پر سفارتخانے کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button