سیاست

نگران وزیر اطلاعات نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اشارہ دے دیا

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ امکان ہے ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے اگلے پندرہ دن کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا بھی کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو قوم کو خوشخبری ملے گی، مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، امید ہے پہلی تاریخ کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی، بجلی کی کمی قیمتوں میں کوشاں ہیں۔

ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے اقدامات کی وجہ سے ہماری حکومت نے ڈالر تقریباً 35 روپے سستا کر دیا، جس کی وجہ سے ہمیں پیٹرول خریدنے کے لیے کم ادائیگیاں کرنی پڑیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ایسا انتظام ہوتا کہ تیل کی پیداوار بڑھ جائے تو ہم پیٹرول کی قیمت کم کردیتے، جس طرح ڈالر کی قیمت کم کی ہے، کوشش ہے پیٹرول کی قیمت بھی کم کریں۔

نگران وزیر نے کہا کہ بجلی کی چوری کی مد میں جو ادائیگیاں ہوئی ہیں وہ تقریباً 8 ارب روپے ہے، ہماری توجہ ملک کی معیشت میں استحکام لانے پر ہے، ہمیں قانون سازی کا اختیار نہیں مگر مسائل حل کرنے کے لئے جو کر سکے کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button