پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ پہنچے جہاں پولیس کی بھاری نفری نے انہیں گرفتار کر لیا۔
تحریک انصاف کے خلاف غیرقانی ہتھکنڈے مسلسل جاری
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ایک بار پھر غیرقانی طور پر گرفتار
شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا
شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے
— PTI (@PTIofficial) August 19, 2023
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔