سیاست

پشاور ہائیکورٹ نے شاہ محمود اور اسد عمر کی ضمانت منظور کر لی

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی اسد عمر کی ایک روزہ راہداری ضمانت منطور کرتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ عدالتی احاطے میں کسی کو کوئی ہاتھ نہ لگائے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی کل تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو کل تک اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالتی حکم میں پولیس کو دونوں رہنماؤں کو کل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button