سیاست

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

 

خیبر پختونخوا کابجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 4 ماہ اخراجات کیلئے 462 ارب 16 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں بندوبستی اضلاع کیلئے 402 ارب،61 کروڑ اور 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ قبائلی اضلاع کیلئے 59 ارب، 54 کروڑ اور 30 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 112 ارب،11 کروڑ اور 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بندوبستی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 43 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بندوبستی اضلاع کی مقامی حکومتوں کیلئے 8 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ روپے، قبائلی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 8 ارب،66 کروڑ 70 لاکھ روپے، بندوبستی اضلاع کے اخراجات جاریہ کیلئے 309 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ روپے اور  تنخواہوں کیلئے 192 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

پنشن کیلئے 42 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی ماہانہ اجرت 26 ہزار سے بڑھا 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

دستاویز کے مطابق بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے اور گریڈ 17 اوراس سے اوپر گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button