سیاست

پاک روس تجارت میں بڑی پیش رفت، ایل پی جی کے 10 کنٹینرز پاکستان پہنچ گئے

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور اس سلسلے میں گزشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز پاکستان پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں روس سے ایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی گیس درآمد کی گئی ہے جو اس وقت طورخم بارڈر کے اس پار کھڑی ہیں جبکہ یونٹس ملنے کے بعد گیس متعقلہ کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے گیس درآمد کرنے والے شخص ایل پی جی گیس کنٹینرز طورخم بارڈر تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ وہ گیس سلنڈر بھرنے والے یونٹس کا انتظامات کررہے ہیں جس کے بعد گیس ان یونٹس کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ روس سے گیس ازبکستان کے شہر حیراتان تک ریل کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے جس کو بعد میں ایران اور افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اب اس لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔

ادھر سرحد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر شاہد حسین روس سے گیس کی پہلے کھیپ پہنچنے کو بہت بڑی پیش رفت سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق گیس کی سپلائی شروع ہونے سے کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے لوگوں کو روزگار اور شہریوں کو سہولت مہیا ہوگی۔

تاجروں کے مطابق اگر روس سے گیس تجارت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے چند ہفتوں میں ایل پی جی کے نئے نرخوں کا تعین ہوگا اور قیمتوں میں ضروری کمی آئے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھی روس سے خام تیل کا پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 183 میڑ لمبے جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لایا گیا ہے، جہاز سے ریفائنری تک تیل کی منتقلی کل تک مکمل ہوجائیں گی۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو میں بتایا کہ تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا، روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ عوام کو سستا تیل فراہم کرنا ہے، اگلے ہفتے دوسرا جہاز بھی پہنچ جائے گا۔

یاد رہے کہ روس سے تیل، گیس اور توانائی کے دیگر ذرائع برآمد کرنے کے لیے رواں سال جنوری میں معاہدے ہوئے تھے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button