بجٹ میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے مختص
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کیلئے 14 ہزار 460 ارب کا بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کیلئے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں اور فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی بار بجٹ میں ورکنگ صحافیوں کے ہیلتھ انشورنس کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات، یہ ان کے مقاصد میں سے ایک تھا کہ کام کرنے والے صحافیوں کیلئے خاص طور پر اس مشکل وقت میں اس سہولت کا بندوبست کرسکوں۔