سیاست

‘سرنڈر کرنے کو تیار ہے’ پی ٹی آئی رہنماؤں کا عدالت سے درخواست

سلمان یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزرا سنیٹر اعظم سواتی اور مراد سعید نے گرفتاری کے خلاف اور مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ میں قاضی انور ایڈوکیٹ، شاہ فیصل اتمانخیل اور قیصر علی شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ پیٹشن میں سابق وزرا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ دونوں سرنڈر کرنے کو تیار ہے لہذا انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواست میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بغیر کسی وجہ بتائے درخواست گزاروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے جبکہ درخواست گزاروں نے پولیس اور دیگر فریقین سے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لئے درخواست دی لیکن ان کو ابھی تک تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

درخواست میں موفف اپنایا گیا ہے مقدمات کی تفصیل فراہم نہ کرنا غیر قانونی ہے، درخواست گزاروں کے خلاف کتنے مقدمات درج کئے گئے ہیں اس کی تفصیل عدالت کو فراہم کی جائے اور پولیس کو گھروں پر چھاپے سے روکا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور سیکرٹری ہوم کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد خیبر پختونخوا میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید سمیت دیگر اہم رہنما روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ان کے گھروں اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابھی تک 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں 7 سابق اراکین اسمبلی سمیت 2500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالتوں نے ریڈیو پاکستان سمیت الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملوں گرفتار ہونے والے 80 ملزمان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ شرقی کے حدود میں ریڈیو پاکستان اور دفتر الیکشن کمیشن پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تھوڑ پھوڑ میں گرفتار دو افغان باشندوں کی ضمانت خارج کر دی ہے جن کے خلاف دو مختلف آیف آئی آز درج ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ رہا ہونے ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملی اور ان کی ہی انہوں نے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد نے تمام 80 ملزمان کو ناکافی شواہد کے بنا پر ضمانت دے دی۔

ادھر سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عمران خان کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

عمران خان نے عدالت سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دو صوبوں میں ‘غیر اعلانیہ مارشل لا’ کو روکا جائے۔

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست ایسے موقع پر دائر کی گئی ہے جب تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی رہنماؤں نے نہ صرف نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے بلکہ عمران خان سے دوری اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی سے علیحدگی کرنے والے نمایاں رہنماؤں میں شیریں مزاری، فواد چوہدری، آفتاب صدیقی، فیاض الحسن چوہان، عامر کیانی، محمود مولوی، چوہدری وجاہت اور دیگر شامل ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button