خود بھی چھپنے کی کوشش میں ہوں، آپ سب بھی چھپ جائیں، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کی مبینہ آڈیو لیک
سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ ڈاکٹر نو رالحق القادری کا مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ آڈیو میں کہہ رہے ہیں میں خود ادھر ادھر چھپنے کی کوشش میں لگا ہوں اپ لوگ بھی گرفتاری ہر گز نہ دے۔
سابق وفاقی وزیر کا وٹس گروپ میں آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ پشتو زبان میں کارکنان کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ ہرصورت بھی گرفتاری نہ دے۔ نورالحق قادری آڈیو پیغام میں کارکنانوں کو کہہ رہے ہیں کہ میں اپ سب لوگوں سے مخاطب ہوں اس طرح کے واقعات کا ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ ہم پر اس طرح حالات ائنگے ہم بے فکر نہیں ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
نور الحق قادری مزید کہتے ہیں کہ ضلع خیبر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری امیر خان نے مجھ سے مشورہ مانگا تھا میں نے انکو بھی یہ ہدایات دی تھی کہ اپ بالکل گرفتاری نہ دے۔ میں خود بھی 9 مئی سے اپنے اپ کو چھپاتا پھر رہا ہوں، 9 مئی سے میں نہ خود گھر گیا ہوں اور نہ ایسی جگہ گیا ہوں جہاں میں جاتا تھا لو کیشن کو تبدیل کرتا رہتا ہوں۔
پارٹی کی طرف سے یہ ہدایات ہے کہ جو لوگ اپنے اپ کو بچا سکتے ہیں تو بچالے کیونکہ گرفتاری کے بعد اپ کے پیچھے اور کیس بناتے جائیں گے میں اپنے دوستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ صبر سے کام لے یہ مشکل وقت بھی گزرجائے گا۔