سیاست

مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : آئی ایس پی آر

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ملک میں مارشل لا سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارشل لا کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے، پاک فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوشش کے باوجود فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی، اس کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جنرل عاصم منیر اور سینیئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button