طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور حائل روکاٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور مقامی افراد کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیے گئے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان،ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی ایس ایچ او لنڈی کوتل حاجی اکبر افریدی،عدنان خان، کسٹم یاور حیات،این ایل سی کے کرنل ستار ،سیکورٹی فورسز حکام،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشد خان ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر افریدی،تحصیل چیئرمین حاجی شاہ خالد شینواری،حاجی عبدلواحد آفریدی،ایف آئی اے اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران صوبائی وزیر الحاج تاج محمد آفریدی نے تمام سٹیک ہولڈر کو مسائل کی نشاندہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو سسٹم کراچی میں ہے ان میں کوئی روکاوٹ نہیں یہاں طورخم میں کونسا اداری ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل پیش آرہے ہیں۔
انہوں نے تمام سٹیک ہولڈر پر زور دیا کہ آئندہ اجلاس میں تجارت میں پیش آنے والے پوائنٹ کو سامنے لانا ضروری ہے۔
نگران صوبائی وزیر ریلیف و ابادی الحاج تاج محمد افریدی نے کہا کہ طورخم بارڈر پر ایمپورٹ ایکسپورٹ میں بہتری لانے کے لیے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہونے کے ساتھ یہاں پر خوشحالی ہو۔
انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر کلیئرنس میں مشکلات ہے جس کی وجہ سے طورخم سے جمرود تک پاک افغان شاہراہ پر بڑی بڑی گاڑیاں گھڑی ہوجاتی ہے اور شاہراہ بند ہو جاتا ہے اس لیے طورخم بارڈر پر آسانی پیدا کرکے ان مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔