سیاست

فنڈز نہ اختیارات: لنڈی کوتل کے چیئرمین اور کونسلروں کی احتجاجی ریلی

ضلع خیبر: لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چیئرمین و کونسلرز نے صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز اور دیگر اختیارات نہ ملنے پر احتجاجی ریلی نکالی ہے، ٹی ایم اے دفتر تا لیویز سنٹر گیٹ نکالی گئی ریلی میں صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء سے لنڈی کوتل تحصیل کے چیئرمین شاہ خالد شینواری اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن ابھی تک صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چیئرمینوں اور کونسلروں کو فنڈز مل سکے نہ دفتر اور نہ ہی کسی قسم کے اختیارات ملے ہیں جو کہ افسوس کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے اور تحصیل کی سطح پر چیئرمین اور دیگر کونسلروں کو اختیارات، فنڈز، دفاتر اور مراعات فراہم کی جائیں تاکہ منتخب نمائندے عوام کی بہتر خدمت کر سکیں۔

تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے کہا کہ 24 نومبر کو تمام چیئرمین اور کونسلرز اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پشاور میں احتجاجی دھرنا دیں گے جو مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔

چیئرمین اور کونسلرز کی احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء سید مقتدر شاہ آفریدی، زرنور آفریدی مراد حسین آفریدی اور دیگر مشران اور عوام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لنڈی کوتل تحصیل کے چیئرمین شاہ خالد شینواری اور دیگر چیئرمینوں اور کونسلروں نے اپنے مطالبات اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند کو پیش کئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button