سیاست

کیا نواز شریف واپس پاکستان آ رہے ہیں؟

وفاقی حکومت نے لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ حکومت نے پانچ سال کیلیے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان سفر کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ عدالتوں میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد نواز شریف بھی پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے چکے ہیں، متعدد ن لیگی رہنما بارہا اس بات کا ذکر کر چکے ہیں کہ نواز شریف دسمبر میں پاکستان واپس آ جائیں گے جبکہ اس خدشے کا اظہار عمران خان بھی کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button