لانگ مارچ، لبرٹی چوک پر کارکنوں کی آمد شروع
عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کررہی ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے جمعے کی صبح 11 بجے شروع ہوگا اور 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گا۔
لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ لانگ مارچ کے لیے عمران خان کا کنٹینر لبرٹی چوک میں پہنچایا جا چکا ہے جس میں پانچ کرسیاں لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کسی بھی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے، والدین اپنے بچوں،بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔
گزشتہ روز عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔