سیاست
سیلاب کا پانی اترے گا تو گندم کی فصل بڑی اچھی ہو گی۔ عمران خان
سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج مگر ہم مل کر اس مشکل سے نمٹیں گے۔ سابق وزیراعظم
اس وقت ملکِ عزیز میں سیلاب نے ہر سو تباہی مچائی ہوئی ہے تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کی نظر میں سیلاب نے ہمیں جہاں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وہیں اس کا ایک بہت بڑا فائدہ بھی ہو گا، سیلاب کا یہ فائدہ وہ ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر سامنے لائے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو روجھان آمد پر سیلابی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈی آئی خان اور باقی علاقوں کو دیکھا کہ بہت بڑا علاقہ پانی کے نیچے ہے، جب یہ پانی اترے گا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ جب لوگ اپنی فصل اگائیں گے تو گندم جس کا انتظار اپریل تک کرنا پڑے گا تو وہ فصل بڑی اچھی ہو گی۔