سیاست

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور لرلی ۔

کراچی میں علی وزیر کے وکیل  قادر خان ایڈوکیٹ  کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے عوض  علی وزیر کو پانچ لاکھ روپے  کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کاکہنا تھا کہ ملزمان محسن داوڑ، منظورپشتین اورڈاکٹر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں جن میں سے دو میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

علی وزیر کے خلاف مقدمات شاہ لطیف اورسہراب گوٹھ کے تھانوں میں درج ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button