سیاستلائف سٹائل

حکومت کا سال نو کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی حکومت نے سال نو کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button