سیاست

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں 16 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مشاورت شروع کر دی۔

زرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ موسمی حالات کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں، دسمبر اور جنوری میں ان علاقوں میں برف باری ہوتی ہے اور موسم سرد ہونے کے باعث ان علاقوں کی اکثریتی آبادی میدانی علاقوں کا رخ کرتی ہے، ”ان حالات میں الیکشن کے انعقاد سے آبادی  کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی ملاکنڈ تنظیم نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے درخواست کی تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا ہے۔”

انہوں نے کہا اگر انتخابات مارچ تک ملتوی کیے جائیں تو تمام لوگوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button