سیاست

کیا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات واقعی ملتوی ہو رہے ہیں؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختوںخوا میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے 17 اضلاع میں الیکشنز مقررہ تاریخ 19 دسمبر کو ہی ہوں گے۔

گزشتہ دن سوشل میڈیا افواہیں پھیل گئی تھی کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات کو فروری 2022 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ان خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام ایسی جھوٹی معلومات پر قطعا دھیان نہ دے اور نہ ہی انہیں شئیر کریں جبکہ بلدیاتی انتخابات اپنے مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی ایسی خبر کی تصدیق ادارے کے ویب سائٹ سے کی جا سکتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ادارے کا تعلقات عامہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 17 میدانی اضلاع میں 19 دسمبر جبکہ باقی 18 پہاڑی اضلاع میں 16 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پہلے بلدیاتی انتخابات میں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کے انتخابات غیر پارٹی بنیادوں پر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف ہائی کورٹ میں کئی درخواستیں دی گئی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ان درخواستوں پر فیصلہ کرتے ہوئے ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز میں بھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ دوسری جانب حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ چند دن پہلے بھی انتخابات کے التوا کے حوالے جھوٹی خبریں پھیل گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button