سیاست
مہنگائی میں اضافہ، پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہنگامی طور پر طلب کرلیا۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور ہوگا جب کہ پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 18 بل پاس کروانے ہیں جن میں بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے، ای ووٹنگ اور ای وی ایم جیسے بل بھی شامل ہیں۔