سیاست

جلال آباد میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے جلال آباد کی چیک پوسٹ پر حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد چیک پوسٹ پر ایک رکشہ آکر رکا جس میں مسلح افراد بھی موجود تھے۔ رکشہ سواروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم چند روز قبل جلال آباد میں ہی گشت پر مامور گاڑی پر حملے میں 2 طالبان کے قتل کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

داعش خراسان نے ہی ننگرہار میں بھی ایک گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 طالبان زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button