سیاست

7 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد متوقع، انتظامات مکمل

پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے۔ ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کےقریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے جہاں طور خم باڈرکے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈرکے قریب شمالی وزیرستان میں کمیپ لگیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پرکمیپ قائم ہوں گے، افغانستان سے 5 لاکھ سے7 لاکھ مہاجرین پاکستان آسکتے ہیں۔

کمشنرافغان مہاجرین عباس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

واضح رہےکہ اس سے پہلے وزرا اور حکومتی مشیر کہہ چکے ہیں کہ افغانستان سے مہاجرین قبول نہیں کیے جائیں گے۔

مشیرقومی سلامتی معید یوسف دورہ امریکا کے دوران یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان مزید افغان پناہ گزینوں کا متحمل نہیں ہوسکتا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کچھ روز قبل واضح کیا تھاکہ کوئی افغان مہاجر پاکستان نہیں آرہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button