سردی میں اضافہ متوقع؛ کہاں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہو گی؟
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج (18 جنوری) سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں جلد ہی بادل چھا جائیں گے، اور ہلکی بارش اور کہیں کہیں برفباری سے سرد موسم کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بادلوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جو 20 جنوری تک پاکستان میں رہے گا اور اس دوران سرد موسم کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج (18 جنوری) سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والوں کیلئے متاثرین کیمپ قائم
پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ رہے گا جب کہ بادلوں کا سسٹم داخل ہونے سے پنڈی ڈویژن کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
اسی طرح لاہور میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ آج صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے 17 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔