نیا سال نئی قیمتیں: پٹرول سستا، ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی صورت حال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے گی، اِس غیریقینی صورتحال سے اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔
سالِ نو کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی؛ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن تک 3.62 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی صورت حال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے گی، اِس غیریقینی صورتحال سے اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔
پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگتا ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی پر کام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم: ممبران کے دعوؤں کے باوجود گرینڈ جرگہ امن معاہدہ کرانے میں ناکام
اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے جبکہ 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی نئی قیمت کا تخمینہ 3 روپے 30 پیسے لگایا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 0.05 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 161.71 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔