لائف سٹائل

انٹرنیٹ سپیڈ: 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہو گی

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھ جائے گی۔

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہو جائے گی۔

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہو گی۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔ انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آ رہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ اسپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال سن سن کا کان پک گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button