بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا دی؛ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں؛ اور دونوں لڑکوں کو خوب سراہا جا رہا ہے ہیں جو ماں کی دوسری شادی پر بےحد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں کسی خاتون کے طلاق، یا بیوگی کی صورت میں دوسری شادی کرنے کو معیوب ہی سمجھا جاتا ہے بلکہ ایک مرد کیلئے بھی دوسری شادی کا تصور مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہو رہے ہیں جو کم عمری میں ہی اکیلی رہ گئی تھیں (کس وجہ سے، طلاق یا خاوند کی موت، اس کی وضاحت نہیں کی گئی) اور اس کے بعد اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کر دیا اور ان کی بہترین پرورش کی۔
ایسے میں بیٹوں نے بھی ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو مہم: حکومت کا انکاری والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جو نہ صرف مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دے رہا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے؛ بیٹوں کو چاہیے کہ معاشرے کے بنائے گئے رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کریں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں؛ اور دونوں لڑکوں کو خوب سراہا جا رہا ہے ہیں جو ماں کی دوسری شادی پر بےحد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔