لائف سٹائل

ڈسٹوپیئن: سوشل میڈیا صارفین کیلئے حیران کن، ملازمین کیلئے پریشان کن کیوں؟

صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج صبح ایک بہت بڑے پروڈکٹیویٹی نگرانی سافٹ ویئر سوٹ سے متعارف کرایا گیا جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایپلی کیشن کیا کچھ کر سکتی ہے۔

سوشل میڈیا کے صارفین کو ایک پروڈکٹیویٹی مانیٹرنگ اے آئی سافٹ ویئر، ‘ڈسٹوپیئن’، نے حیران کر دیا۔
مذکورہ سافٹ ویئر کا مقصد ملازمین کی ہر حرکت کی نگرانی کرنا ہے، ایسے طریقوں کی تجویز بھی دی جا رہی ہے جن کو آٹومیشن کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ریڈٹ (Reddit) کے صارف نے دعویٰ کیا کہ انہیں سیلز پچ کے دوران اس طرح کے اے آئی سافٹ ویئر کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جو کئی پیرامیٹرز پر نہ صرف کارکنوں کو کارکردگی کے لیے لمحہ بہ لمحہ ٹریک کرتا ہے بلکہ ایک ‘پراڈکٹیویٹی گراف’ بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال بھی کرتا ہے جو ‘ریڈ نوٹس’ پیش کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔ ان معیارات پر ملازمین کی نگرانی کرنے کے بعد اے آئی ٹول ملازمین کو اور آخرکار آجروں کو انہیں برطرف کرنے کا مشورہ بھی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک: پولیس چوکی پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج صبح ایک بہت بڑے پراڈکٹیویٹی نگرانی سافٹ ویئر سوٹ سے متعارف کرایا گیا جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایپلی کیشن کیا کچھ کر سکتی ہے: "یہ ایپلی کیشن کیا کرتی ہے اس کی بنیادی باتیں یہ ہیں: لاگنگ اور ماؤس کی نقل و حرکت سے باخبر رہنا، ہر وقفے سے آپ کے ڈیسک ٹاپ کا اسکرین شاٹ لینا اور کمپیوٹر پہ کھولے جانے والے پروگراموں کا ٹریک رکھنا شامل ہے۔”

مزید برآں یہ ریئل ٹائم ریکارڈنگ اور ہیٹ میپس بھی بناتا ہے جہاں آپ کسی بھی پروگرام میں کلک کرتے ہیں، اس کا ریکارڈ محفوظ ہو جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button