لائف سٹائل

گلگت بلتستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

 

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ آج صبح شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثےکا شکار ہونے والی مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی۔

علی الصبح ہونے والے حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بھی کچھ دیر بعد جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

حادثے کے بعد ریجنل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے زخمیوں کے لیےخون کی اپیل کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button