لائف سٹائل
بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ
حکومت نے بی ارٹی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر خزانہ مذمل اسلم کا کہنا ہے کہ بی آرٹی پشاور شدید مالی بحران کاشکار ہے جس کا سالانہ مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مالی خسارہ کو کم کرنے کے لئے کرایہ میں 5 سے 10 روپے فی سٹاپ اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اخراجات پر دوارب روپے کٹ اورکرایوں میں اضافہ کی تجویز ہے۔
مشیر خزانہ کے مطابق بی آرٹی خسارے کو کم کرنے کے لیے 5 سے 10 روپے تک کرایوں میں اضافہ ضروری ہے۔
کرایوں میں اضافہ کے منظوری کے بعد بی آرٹی چلانے میں آسانی ہوگی۔ آئندہ مالی سال کے لیے بی آرٹی کو تین ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔