لائف سٹائل

لوئر دیر، برساتی ندیوں میں نہاتے ہوئے تین بچے جاں بحق

 

لوئر دیر میں دو مختلف واقعات میں برساتی ندیوں میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایک واقعہ ملالہ خزانہ میں پیش آیا جہاں پر دو بچے سات سالہ عتیق اور چھ سالہ ابوبکر دونوں برساتی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ دونوں بچوں کو ندی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے اور چل بسے۔

ایک دوسرے واقعے میں گوسم کے مقام پر ایک بچہ رضوان بھی برساتی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق ڈوبنے والے رضوان کی تلاش جاری ہے۔ اسی طرح برساتی ندیوں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے بچوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جبہ نہر کے مقام پر زوہیب ولد امان اللہ عمر 20 سال ڈوب گیا تھا۔ قریسکیو 1122 نے جسد خاکی کو نکال کر ریسکیو ایمبولینس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button